Reg: 12841587     

لیبیا میں سیلاب سے کتنی اموات ہوئیں؟ اقوام متحدہ نے نئے اعدادو شمار جاری کر دیے

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور نے لیبیا میں سیلاب سے اموات کے نئے اعدادو شمار جاری کردیے۔

نئے اعدادو شمار کے مطابق لیبیا میں سیلاب سے 3 ہزار 958 اموات ہوئیں جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق کا کہنا ہےکہ یہ اعدادو شمار عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں، سانحات میں اموات کی تعداد اوپر نیچے ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور نے ہفتے کو جاری اعدادو شمار میں لیبیا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 11 ہزار 300 بتائی تھی۔

واضح رہے کہ لیبیا میں  10 ستمبر کو  آنے والے بدترین سیلاب کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں اور ایک ہفتے بعد بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سیلاب سے متاثرہ لیبیا کو اقوام متحدہ، یورپ، مشرقی وسطیٰ کے ممالک کی جانب سے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب لیبیا میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جاتے ہوئے رضاکاروں کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا جس میں 4 یونانی رضاکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جاپان میں بزرگ شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، ہر 10 میں سے ایک شہری کی عمر 80 سال سے زائد

Next Post

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے حکمت عملی تشکیل دیدی

Related Posts
Total
0
Share