Reg: 12841587     

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے شاہی تاج سر پر سجالیا، آرچ آف کینٹربری نے شاہ چارلس سے حلف لیا،کوئین کونسورٹ کمیلا کی بھی تاج پوشی کی گئی

لندن عارف چودھری

لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی طویل شاہی تقریب میں برطانوی ثقافت کی بھرپورعکاسی کی گئی۔

تاجپوشی کی روایتی قدیم رسومات ادا کی گئیں، شاہ چارلس نے انجیل پر حلف اٹھایا، حلف اٹھانے کے بعد سنہری شاہی پوشاک پہنائی گئی، بادشاہ چارلس نے صدیوں پرانی سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھالی، انہیں شاہی علامات پیش کی گئیں، جس کے بعد آرچ بشپ نے شاہ چارلس کو کنگ ایڈورڈ تاج پہنایا۔

تقریب میں شاہی خاندان سمیت دنیا بھر سئ 2000 سے زیادہ مہمانوں نے شرکت کی جن میں کئی ممالک کے بادشاہ اور شاہی خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بھی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے لندن میں موجود تھے۔

شاہ چارلس برطانوی تخت پر براجمان ہونے والی 40 ویں شخصیت ہیں۔ وہ اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کی 8 ستمبر 2022 کو موت کے بعد بادشاہ بنے تھے۔

شاہ چارلس برطانیہ کے علاوہ 14 دولتِ مشترکہ کے ممالک کے بھی بادشاہ ہیں جن میں آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔

بادشاہ چارلس14 نومبر 1948کو پیداہوئے اور انہیں 1969 میں باقاعدہ طور پر پرنس آف ویلز بنایاگیا جبکہ بادشاہ چارلس نے فوجی خدمات بھی انجام دیں۔

بادشاہ چارلس نے پہلی شادی 1981 میں آنجہانی پرنسس آف ویلز ڈیانا سےکی اور پھر بادشاہ چارلس کمیلا پارکر کےساتھ2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے۔ آج شاہ چارلس کے ساتھ کمیلا کی بھی تاج پوشی کی گئی اور اب وہ ملکہ کومیلا کہلائیں گی۔

بادشاہ چارلس کے دوبیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں، بادشاہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ولیم کو اب پرنس آف ویلز کا اعزاز عطا کردیا گیا ہے اور وہ اگلے بادشاہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹے آدمی ہیں

Next Post

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات ہوئی

Related Posts
Total
0
Share