(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)
ملک کے دیگر صوبوں میں کم آمدن والے ورکرز اور مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کردیا گیا لیکن سندھ میں مزدور اجرت میں اضافے سے محروم ہیں۔
سندھ میں کم سے کم اجرت میں اضافہ نہ ہوسکا جس وجہ سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے مزدور نگران حکومت سے ریلیف کے منتظر ہیں۔
سابقہ دور حکومت میں ورکرز کی تنخواہ میں 35 فیصد اضافے کے فیصلے پر عملدرآمد اب تک نہیں ہو سکا ہے۔
محکمہ محنت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ کم سے کم ویجز بورڈ تنخواہوں کو 32ہزار اور 33ہزار کرنے کی منظوری دے چکا ہے لیکن بورڈ کی منظور شدہ اجرت میں اضافے کی حتمی منظوری نگران کابینہ کو دینی ہوگی۔
سندھ میں ہنرمند ورکرز کی موجودہ اجرت 26 ہزار اور غیر ہنرمند ورکر کی اجرت 25 ہزار مقرر ہے۔