Reg: 12841587     

نگران وزیر خارجہ کی امریکا، روس اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکا، روس اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتوں کے علاوہ  اہم اجلاسوں میں بھی شرکت کی ہے۔

امریکی شہر نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر سائیڈ لائن میں نگران وزیر خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر مشیر ڈیرک شولے اور  روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

دونوں رہنماؤں سےملاقاتوں کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نگران وزیرخارجہ کی یورپی یونین کےاعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور  اور سکیورٹی پالیسی سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیویارک میں جلیل عباس جیلانی آرگنائیزیشن آف اسلامک کو آپریشن اور کانفرنس آن انٹریکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ کے وزرائے خارجہ اجلاسوں میں بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نجر قتل کیس میں بھارتی ایجنسی کے ملوث ہونے کی سگنل انٹیلی جنس بھی موجود ہے: کینیڈا

Next Post

فنانشل اسسٹنٹس فار میڈیکل سٹوڈنٹس کا 17 سالانہ ایونٹ ھفتہ 23 ستمبر کو ویملین ریسٹورنٹ میں منعقد ہو رہا ہے

Related Posts
Total
0
Share