Reg: 12841587     

نجر قتل کیس میں بھارتی ایجنسی کے ملوث ہونے کی سگنل انٹیلی جنس بھی موجود ہے: کینیڈا

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

کینیڈا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کی نہ صرف انسانی بلکہ سگنل انٹیلی جنس بھی موجود ہے۔

کینیڈین حکومتی ذرائع کے حوالے میڈیا کے دعویٰ کے مطابق کئی ماہ سے جاری تحقیقات میں یہ شواہد جمع کیے گئے تھے۔

کینیڈین میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ قتل سے متعلق جو بات چیت نوٹ کی گئی اس میں بھارتی افسربھی ملوث تھے اوران میں ایسے بھارتی سفارت کار بھی شامل تھے جو کینیڈا میں موجود تھے۔

میڈیا کے مطابق یہ معلومات نہ صرف کینیڈا نے جمع کی تھی بلکہ فائیو آئیز انٹیلی جنس الائنس کے ایک رکن نے بھی فراہم کی تھیں۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق ان شواہد کو لے کر کینیڈین حکام کئی بار بھارت گئے اور تعاون مانگا تھا۔

میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا کے نیشنل سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایڈوائزر جوڈی تھامس اگست میں چار روز تک بھارت میں تھے اور اس کے بعد بھی 5 روز کیلئے بھارت کو دورہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نواز شریف کی واپسی اور اگلے سال کے اوائل میں الیکشن کے امکانات دھند لاگئے

Next Post

نگران وزیر خارجہ کی امریکا، روس اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں

Related Posts

پی ٹی آئی کشمیر نیویارک کے صدر چوہدری ظہور اختر کی رہائش گاہ پنیام آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں…
Read More
Total
0
Share