(ویب ڈیسک)
برطانیہ میں کورونا ویکسین استعمال کے بعد 10 ہفتوں کے دوران 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی مہلک وائرس سے اموات میں 97 فیصد کمی آگئی۔
برطانوی اخبار کے مطابق حالیہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ ہفتے 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی کورونا سے اموات کی تعداد یومیہ 32 تھی جبکہ منگل کو کورونا سے تمام عمر کے افراد میں اموات کی تعداد 56 ریکارڈ کی گئی۔
اخبار کا کہنا ہے کہ ویکسین کے استعمال سے پہلے مجموعی اموات کی دو تہائی اموات 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی ہو رہی تھیں لیکن ویکسین استعمال کیے جانے کے بعد یہ تعداد مجموعی اموات کے نصف سے بھی کم رہ گئی ہیں۔
اخبار کے مطابق ویکسین استعمال کے بعد 10 ہفتوں کے دوران 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی کورونا سے اموات میں 97 فیصد کمی آئی ہے۔