Reg: 12841587     

اسلام آباد میں صرف بل دینے والوں کو ہی بجلی ملے گی: آئیسکو کا اعلان

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو) نے صرف بل دینے والے شہریوں کو ہی بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق ادارہ بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اسی لیے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان آئیسکو نے بتایا کہ  گزشتہ روز 222 بجلی ناہندگان سے 45 لاکھ 23 ہزار کی ریکوری کی گئی،  15 ہزار 83 رننگ ڈیفالٹرز سے 16 کروڑ 24 لاکھ کے واجبات وصول کرلیے گئے جب کہ 6 ہزار 958 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 17 کروڑ 35 سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 21 ہزار 671 نادہندگان سے33 کروڑ 59 لاکھ واجبات وصول کرلیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ورلڈکپ:نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ گرگئی، رضوان 68 رنز پر آؤٹ

Next Post

نواز شریف کو کن طبی مسائل کا سامنا ہے؟ برطانوی اسپتال کی میڈیکل رپورٹ جاری

Related Posts
Total
0
Share