Reg: 12841587     

نیپال کے نئے وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

نیپال کے نئے وزیراعظم شیر بہادر پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 75 سالہ شیر بہادر نے چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے، انہوں نے پارلیمنٹ سے اعتماد کے ووٹ میں 165 ووٹ لیے جو مطلوبہ 136 ووٹوں سے 29 ووٹ زیادہ ہیں جب کہ ان کے خلاف 83 ووٹ ڈالے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر بہادر کو ملک میں کورونا کیسز کے پیش نظر فوری طور پر ویکسین کی خریداری کے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ اب تک نیپال میں کورونا کے ساڑھے 6 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 9550 افراد جان سے جاچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ نئی حکومت نے ملک میں آئندہ اپریل تک تمام شہریوں کو ویکسین لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے نیپال کی سپریم کورٹ نے شیر بہادر کو کے پی شرما اولی کی جگہ نیا وزیراعظم منتخب کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ تین سال سے اقتدار میں رہنے والے کے پی شرما نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے آئین کی خلاف ورزی کی تاہم ایسی صورتحال میں نئے وزیراعظم شیر بہادر کو آئینی طور پر پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ درکار تھا۔

سابق وزیراعظم اولی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے انہیں ناجائز طریقے سے ہٹایا اور وہ عوام میں جاکر اس کی وضاحت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دوحہ: افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات ختم

Next Post

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

Related Posts
Total
0
Share