مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 61 ہوگئی۔
غزہ پر اسرائیل فوج کی وحشیانہ بمباری مسلسل کئی روز سے جاری ہے ، اسرائیل نے منگل کو غزہ میں اسپتال پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے تجاوز کر گئی ہے، حملوں میں زخمی افراد کی تعداد ساڑھے 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، شہید ہونے والوں میں 940 بچے اور 1032 خواتین شامل ہیں۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔
رپورٹس کے مطاطق مقبوضہ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 61 فلسطینی شہید جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہوئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کا قتل عام جاری، 11 روز میں 61 فلسطینی شہید