Reg: 12841587     

نگران وزیراعظم کی دورہ چین میں چینی صدر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں، مشترکہ اعلامیہ جاری

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، نگران وزیر اعظم کی دورہ چین پر ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم نے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کیا جہاں چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

اعلامیے کے مطابق ان ملاقاتوں میں چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری پر اتفاق رائے کیا گیا۔

گزشتہ روز نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اورومچی کی تاریخی یینگ ہینگ گرینڈ بازار مسجد میں نماز جمعہ ادا کی تھی۔

چین کی سنکیانگ یونیورسٹی کے دورے میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سنکیانگ صرف تجارتی اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کو جوڑنے کی وجہ بھی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم نے اپنے دورہ چین کے موقع پر معروف تاجروں سے بھی ملاقاتیں کیں، وزیراعظم دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کی تیاریوں کے سلسلہ میں یونین کونسل سیداں والی کے گاؤں رائے پور میں ورکرز کنونشن

Next Post

کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین میں سوار (ن) لیگی کارکن انتقال کرگیا

Related Posts
Total
0
Share