Reg: 12841587     

اسرائیل فلسطینیوں کا جو قتل عام کر رہا ہے اگر ہمارے مسلم حکمرانوں نے عملی طور پر کچھ نہ کیا تو ہم سب اسکے ذمہ دار اور قصور وار ہو گے

لندن عارف چودھری )

سکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ اورسیز( ق) UK ڈاکٹر شوکت علی نے خصوصی طور پر صحافیوں سے فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کرتے ھوے کہا اسرائیل فلسطینیوں کا جو قتل عام کر رھا ھے اگر ھمارے مسلم حکمرانوں نے عملی طور پر کچھ نہ کیا تو ھم سب اسکے ذمہ دار اور قصور وار ھونگے عین ممکن ھے اللہ بھی ھمیں معاف نہ کرے ، اور نہ ھی تاریخ ھمیں معاف کرے گی۔
ایک سوال کے جواب پر انھوں نے کہا کہ جہاد بحثیت مسلمان ھم پر فرض ھے لیکن اسکا اختیار حکومت و حکمرانوں کے پاس ھوتا ھے ۔
آخر میں انھوں نے کہا جسطرح اسرائیل نے جنگ میں بچوں بوھڑوں عورتوں کمزور بے گناہ معصوم اور ھسپتالوں سکولوں دوسری انسانی بھلائی کے دفاتر پر غیر انسانی بربریت کا مرتکب ھوا میں ذاتی طور پر اسکی سختی سے مذمت کرتا ھوں اور میرے ساتھ میرے قائد جناب چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی یہی مو قف ھے اور اسکے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں درد دل رکھنے والے عوام کی بھی یہی سوچ ھے، اور اسطرح اسرائیل جنگی جرائم کی صف میں شامل ھے اور اسکا عالمی عدالت میں احتساب کیا جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر انسانی حقوق کے اداروں ، تنظیموں و مسلمیں امہ سے درخواست کی کہ اسرائیل کی انسانیت سوز
بربریت کو عملی طور سے روکیں باتوں سے
سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یونیورسٹی کیمپس اولڈہم نے کوئین الزبتھ ہال اولڈہم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا

Next Post

میاں دے نعرے

Related Posts
Total
0
Share