Reg: 12841587     

نوازشریف چوتھی دفعہ بھی ہمارے وزیراعظم کے امیدوارہوں گے: خواجہ آصف

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف چوتھی دفعہ بھی ہمارے وزیراعظم کے امیدوارہوں گے، وہ ہمیں الیکشن لڑوانے کیلئے آئے ہیں اور خود بھی الیکشن لڑیں گے۔

 خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گرینڈ ڈائیلاگ الیکشن کے بعد ہونا چاہیے، نوازشریف نے سیاسی جماعتوں کو بھی بات کرنے کی دعوت دی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نوازشریف کی تقریر کے تناظر میں ہم سب کو رائٹ سائیڈ پر ہونا چاہیے، اگر سب ملک کے رائٹ سائیڈ پر ہوں تو ساری چیزیں طے ہوسکتی ہیں، الیکشن کے بعد گومگو کی کیفیت ختم ہوگی، الیکشن مسائل کا حل ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  دو نومبر کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے کہ اسی دن وہ انتخابات سے متعلق کوئی تاریخ دے دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعظم کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل میں جانیکا اعلان

Next Post

اسرائیل غزہ میں عالمی قانون کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کررہا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

Related Posts
Total
0
Share