عارف چودھری
پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات عوامی قونصل جنرل طارق وزیر نے ہائی کمشنر آف پاکستان برطانیہ معظم علی خان کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں فئیر ویل ڈنر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں برطانیہ بھر کی کاروباری سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
ہائی کمشنر آف پاکستان نے اپنی تعنیات مدت میں کمیونٹی اور پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی جس سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید اضافہ ھوا اس موقع پر ہائ کمشنر معظم علی خان نے قونصل جنرل طارق وزیر کا انکے اعزا ز میں تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے مزید کہا کہ پورے برطانیہ کی طرع نارتھ ویسٹ کی کمیونٹی نے ھمیشہ انہیں محبت دی وہ انکے مشکور ہیں برطانیہ بھر میں پاکستانی ہر شعبے میں کلیدی کردار ادا کر رھے ہیں وہ قابل ستائش ھے میں تمام پاکستانی کشمیری کمیونٹی سے درخواست کرتا ھوں کہ مقامی سیاست میں بھر پور طریقے سے حصہ لے کر اپنا کردار ادا کریں پاکستان کی سیاست کو پاکستان تک رہنے دیں اس وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان خلیج پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ھے۔
جس کا پاکستان متحمل نہیں ھو سکتا پاکستا ن کی حکومت چاہتی ھے کہ آپ اوورسیز پاکستانی آپس میں مل کر پاکستان کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تقریب میں موجود لارڈ واجد خان لارڈ قربان احمد ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی اینڈریو گوئین لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین قریشی نے ہائ کمشنر کی پاکستان کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ معظم علی خان نے پاکستان کے لئے بیرون ملک میں مثبت کردار ادا کیا ھے اوورسیز پاکستانی ھمیشہ یاد رکھیں گے عوامی قونصل جنرل طارق وزیر نے بھی ہائی کمشنر کو پاکستان کے لئے انکی خدمات کو سراہا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر کاروباری شخصیت چودھری خالد اور تقریب میں موجود شرکاء نے ہائ کمشنر کی خدمات کو سراہا۔