Reg: 12841587     

اسرائیل غزہ میں عالمی قانون کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کررہا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے اسرائیل غزہ تنازع میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں اور جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے، غزہ میں شدید تباہی اور بربادی روکنے کیلئے فوری جنگ بندی کی جائے۔

غزہ کی صورتحال پر جاری بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ فریقین کی جانب سے عالمی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا، اس بے انتہا تباہی و بربادی کی صورتحال میں انسانیت کا خیال رکھنا چاہیے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ شہری جانوں کا ضیاع اور انسانی مصائب روکنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، عالمی برادری فریقین سے فوری انسانی جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کیلئے متحد ہوجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نوازشریف چوتھی دفعہ بھی ہمارے وزیراعظم کے امیدوارہوں گے: خواجہ آصف

Next Post

کیا اسپیشل انصاف صرف شریفوں کیلئے ہے؟ پرویز الہٰی

Related Posts

سنیئر صحافی سید فرحت حسین کاظمی اور سنیئر صحافی نعیم چوہان کی اے-اے-ویج کے ڈائریکٹر خالد چوھدری سے انکے آفس میں ملاقات

مانچسٹر سے بیورو رپورٹ سنیئر صحافی سید فرحت حسین کاظمی اور سنیئر صحافی نعیم چوہان کو اے-اے- ویج…
Read More
Total
0
Share