Reg: 12841587     

عمران خان اپنے کرتوتوں کی وجہ سے آج جیل میں ہیں: احسن اقبال

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے کرتوتوں کی وجہ  سے آج جیل میں ہیں۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے والاخود سچے مقدمے میں جیل گیا۔

دوسری جانب میاں جاوید لطیف نے کہا کہ  ابھی تو فیصلوں کی ابتدا ہوئی ہے، ابھی 65 ارب کی کرپشن اور ٹیریان کیس کا فیصلہ آنا ہے، ابھی تو 9 اور 10 مئی کے واقعات کا فیصلہ آنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مطلوب دہشتگرد کی کراچی ائیرپورٹ سے فرار کی کوشش ناکام

Next Post

ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی: وزیراعظم

Related Posts
Total
0
Share