Reg: 12841587     

دہشتگردی کے واقعات میں خواتین کے نام پر موبائل سمز استعمال کیے جانیکا انکشاف

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں خواتین کے نام پر موبائل سمز  استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا کے ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں استعمال ہونے والی اکثر موبائل سمیں پنجاب اور سندھ کی خواتین کے نام پر ہوتی ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق  دیہی خواتین سے بے نظیر انکم سپورٹ اور دیگر پروگرامزکےتحت انگوٹھے لگوائے جاتےہیں، انگوٹھےکا نشان لگاکر اس کے ذریعے موبائل سمیں نکلوائی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری اور دہشتگردی کے زیادہ تر واقعات میں افغان ملوث ہیں، غیر قانونی مقیم افرادکے انخلا سے دہشتگردی کےواقعات میں کمی آئےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

رواں برس پاکستان میں فضائی آلودگی کی سطح کم رہنے کی امید

Next Post

کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل، آج کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

Related Posts
Total
0
Share