مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
وزارت مذہبی امور کی جانب سے پی آئی اے کو 50 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کردی گئی جس کے بعد قومی ائیرلائن کی پروازوں کی منسوخی میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
حکام کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے قومی ائیرلائن کو 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم موصول ہوچکی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے مزید 50 کروڑ روپے ایندھن کی مد میں پی ایس او کو ادا کردیے ہیں جس کے بعد قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن کل سے 100 فیصد بحال ہوجائے گا۔
دوسری جانب اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں 2 دن جاری رہنے کے بعد آج یکم نومبر کو پھر بند کردی گئیں جب کہ مجموعی طور پر 19 پروازیں منسوخ ہیں۔
اسلام آباد گلگت کی پرواز پی کے 601، 602، 605، 606، دبئی 233، سکھر 631، 632، کراچی 368، 369 منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ لاہور جدہ پی کے 959، کراچی 303، شارجہ 186، شارجہ پشاور پی کے 258، ملتان کراچی پی کے 330، 331، جدہ 840، کراچی سکھر پی کے 536، 537 اور دبئی فیصل آباد پی کے 224 منسوخ کردی گئی ہیں۔