Reg: 12841587     

ڈی آئی خان: ٹانک اڈہ کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹانک اڈہ پر دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں اور ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ حملے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے سے موقع پر کھڑی متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نامناسب لباس: عرفی جاوید کو پولیس نے گرفتار کرلیا

Next Post

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

Related Posts

سنیئر صحافی،کالمنگار،مصنف،فلم ساز و ڈائریکٹر،چیف رپورٹر دنیا نیوز ٹی وی،سابق مرکزی صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ اور مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان پریس کلب آف برطانیہ ارشد رچیال کے چچا جان حاجی چوہدری محمد اشرف دنیا فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

انڈر گراؤنڈ نیوز مانچسٹر- انڈرگراونڈ نیوز کے سی ای او اور کاروباری شخصیت خالد چوہدری فیملی و عزیزوں…
Read More
Total
0
Share