Reg: 12841587     

کراچی لٹریچرفیسٹیول میں بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کی آن لائن شرکت

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بالی وڈ کے سینیئر اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ہر انسان ہیرو بننا چاہتا ہے۔

کراچی لٹریچرفیسٹیول کے آخری روز نصیرالدین شاہ نے آن لائن شرکت  کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے چاہا تو جلد ملاقات کی امید ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ہر انسان ہیرو بننا چاہتا ہے  البتہ دنیا کو صرف اچھا کام یاد رہتا ہے ۔

اس کے علاوہ میلے کے آخری روز ‘پاکستان ڈیجیٹل جرنی’ کے عنوان سے نشست ہوئی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کے کچھ فوائد ہیں اور کچھ نقصان ہیں ، وفاقی حکومت کرپٹو کرنسی سے متعلق فیصلہ کرے گی جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کرپٹوکرنسی میں کسی کے ساتھ دھوکا نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گرے لسٹ میں ہے ، اس لیے ہر قدم سنبھل کر رکھنا ہوگا۔

بعد ازاں ‘آئین پاکستان اور ہم لوگ’ کے موضوع پر پینل ڈسکشن میں سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئین کو الزام دینا غلط ہے ، پاکستان کا آئین جمہوریت پر مبنی ہے۔

اس کے علاوہ فیسٹیول میں معروف مصنف انور مقصود کے دلچسپ سیشن میری مرضی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم نے آج پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

Next Post

مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی

Related Posts

عیدالاضحی کے موقع پر وریو ہاؤس ( وریو گاؤں) میں ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی،سیالکوٹ ضلعی صدر چوہدری طارق سبحانی اور چوہدری جمیل خوش اختر سبحانی سے برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین اور جرنلسٹ خالد چوہدری کا فیملی ممبران اور علاقہ بھر کے لوگوں کی ملاقات۔

سیالکوٹ(تحصیل رپورٹر آفاق احمد) وریو خاندان کیساتھ لوگوں کی محبت عید الاضحیٰ کے موقع پر عید کے پہلے…
Read More
Total
0
Share