Reg: 12841587     

غزہ کیلئے امدادی مہم پر این ای ڈی یونیورسٹی نے طلبا کو شوکاز جاری کردیا

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے  اہل غزہ کے لیے امدادی مہم پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کو شوکاز جاری کرتے ہوئے سات دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

اہل غزہ کے لیے عطیات جمع کرنا این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبا کو مہنگا پڑگیا، بغیر اجازت عطیات جمع کرنا یونیورسٹی قواعد کی خلاف ورزی ہے، اس لیے  یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ طلبا کو شوکاز جاری کیا۔

شوکاز کے مطابق سات دن میں شوکاز کا جواب نہیں دیا تو تادیبی کارروائی کی جائےگی۔

اس حوالے سے طلبا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے عطیات جمع کرنے کی اجازت مانگی تھی مگر  اجازت نہیں دی گئی، وائس چانسلر سروش لودھی سے بھی اجازت مانگی مگر انہوں نے بھی منع کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عالمی مطالبات کے باوجود اسرائیلی حملے نہ رکے، وسطی غزہ اور الشاطئی کیمپ پر رات بھر بمباری

Next Post

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر بڑھنے پر رپورٹ مانگ لی

Related Posts
Total
0
Share