مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے پر رپورٹ مانگ لی۔
عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے ایکسچینج کمپنیز کے خلاف سکیورٹی اداروں کی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
ابتدائی موقف میں پاکستان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر مکمل عمل درآمد کیا ہے۔
پاکستان نے کہا ہے کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بہتر ہوا، تین ماہ میں ڈالر کا ان فلو بڑھا، جس سے ڈالر کا ریٹ گرا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی سے روپےکی قدر میں مصنوعی اضافہ نہیں ہوا، اسمگلنگ اور غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی سے ڈالر ریٹ گرا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی مذاکرات میں اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف کو مزید تفصیلات بھی فراہم کریں گے۔