Reg: 12841587     

لیوانو ڈوسکی نے میسی اور صلاح کو پیچھے چھوڑ دیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹرائیکر رابرٹ لیوانو ڈوسکی نے مسلسل دوسرے سال فیفا فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، انہوں نے میسی اور محمد صلاح کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تنتیس سالہ لیوانو ڈوسکی نے مسلسل دوسرے برس فیفا فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، اُنہوں نے سال بھر میں مجموعی طور پر 69 گول اسکور کیے۔

لیوانو ڈوسکی نے جرمن فٹ بال لیگ میں آنجہانی گیرڈ میولر کا ایک سیزن میں 43 گول کرنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، پولش اسٹرائیکر نے ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے والے دیگر دو نامور فٹ بالرز ارجنٹائن کے لیونل میسی اور مصر کے محمد صلاح کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ سے تعلق رکھنے والے ایک اور معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا، بہترین خاتون فٹ بالر کا اعزاز بارسلونا کی ایلکس پیوٹی لاس کے حصے میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کیا آپ نے گلگت بلتستان کی سیر کی ہے؟

Next Post

اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئے، شیخ رشید

Related Posts
Total
0
Share