Reg: 12841587     

سائفرکیس: نگران کابینہ نے عمران خان اور شاہ محمود کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نگران  وفاقی کابینہ نے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کی سمری منظور کرتے ہوئے سائفرکیس میں عمران خان  اور  شاہ محمود قریشی کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔

سمری کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث سائفرکیس کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔

29 اگست کو وزارت قانون نے جیل ٹرائل کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔

سمری کے مطابق  وزارت داخلہ اور کیس کی سماعت کرنے والے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل ٹرائل کی سفارش کی، عمران خان کو درپیش سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جیل ٹرائل کی سفارش کی گئی۔

سمری کے ساتھ اسپیشل برانچ کی تھریٹ ریورٹ اور جج کی سفارش کی کاپی بھی منسلک ہے۔

عمران خان  اور  شاہ محمود قریشی کے خلاف 14 نومبر کو سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

عمران خان کی اوپن کورٹ سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست زیر التوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شدت پسند اسرائیلی فلسطینیوں کو نکال کر گریٹر اسرائیل بنانا چاہتے ہیں: منیر اکرم

Next Post

اسرائیلی فضائیہ کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Related Posts

سپریم کورٹ میں کرنل ر انعام الرحیم کی رہائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اپریل کو سماعت کرے گا

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سپریم کورٹ میں کرنل ر انعام الرحیم کی رہائی کیخلاف درخواست…
Read More
Total
0
Share