Reg: 12841587     

سویلا برویورمین کی رشی سونک پر الزامات کی بوچھاڑ، ناکام، نااہل اور دھوکے باز قرار دیدیا

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سابق برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریور مین نے منصب سے ہٹائے جانے کے بعد برطانوی وزیر اعظم پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے رشی سونک کو ناکام، نااہل اور دھوکے باز قرار دے دیا۔

سویلا بریورمین نے وزیراعظم رشی سونک پر ان کے منصوبوں کی ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کشتیوں کے ذریعے آنے والوں کو روکنے کا وعدہ کیا لیکن وعدہ پورا کرنے کے بجائے ان کے ساتھ دھوکا کیا۔

سابق برطانوی وزیر داخلہ  نے مزید کہا کہ رشی سونک اپنے وعدے پورے کرنے کے اہل ہی نہیں یا ان کا ارادہ ہی نہیں تھا۔

سویلا بریورمین کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ہمیں مسلسل شکست ہو رہی ہے، منصوبے ناکام ہو رہے ہیں اور رشی سونک معاملات کو منظم کرنے میں ناکام رہے، اب زیادہ وقت نہیں ، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ رشی سونک سڑکوں پر بڑھتی انتہا پسندی اور یہودیوں کی مخالفت کو چیلنج کرنے میں بھی ناکام رہے۔

سویلا برویور مین کا کہناتھا کہ میں ہَیٹ مارچوں پر پابندی لگانے، تعصب کی بڑھتی لہر کو روکنے کیلئے قانون سازی کرنے پر زور دیتی رہی،ایک برس غیرقانونی مائیگریشن ایکٹ بنانے پر ضائع کیا۔

انہوں نے کہا کہ  مائیگریشن ایکٹ کا مقصد غیر قانونی تارکین کی آمد کو روکنا تھا، اب معاملہ وہیں پہنچ گیا ہے جہاں سے شروع کیا تھا۔

خیال رہے کہ میٹ پولیس پر متعصب ہونے کا الزام لگانے والی برطانوی وزیر داخلہ کو رشی سونک نے برطرف کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ کی برطرفی کابینہ میں بڑے ردو بدل کا آغاز ہے جبکہ سویلا کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تنقید کا سامنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے سویلا کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا کہا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دادو میں پل کی تعمیر پر دو افسران آمنے سامنے آگئے

Next Post

امریکا غزہ میں الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملوں کے دفاع میں کھل کر سامنے آگیا

Related Posts

ملک محمد یونس اور چوہدری خالد محمود ہنجرا کے اعزاز میں مدینہ منورہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیاگیا

مدینہ منورہ( سیاسی رپورٹر) معروف سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری قیصر گورائیہ نے جاپان اور برطانیہ سے آئے…
Read More
Total
0
Share