مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ نے اسرائیل پر غزہ میں کریم شالوم کراسنگ کھولے پر زور دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ انسانی امداد پہنچانے کیلئے مختص کیے گئے 10 پوائنٹ میں سے ایک کریم شالوم کراسنگ کو کھول کر امداد کو غزہ میں جانے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ہونے سے پہلے 60 فیصد ٹرک سامان لے کر غزہ میں اسی کراسنگ سے جاتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصر کے بارڈر سے رفاح راہداری کے ذریعے امداد صرف پیدل ہی جاسکتی ہے کیونکہ اسے پیدل چلنے والوں کیلئے ہی بنایا گیا ہے اسی وجہ سے ٹرک کے جانے کی گنجائش نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ نے مزید زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نقل مکانی کرنے والوں کیلئے مزید محفوظ مقام بنانے چاہئیں۔