Reg: 12841587     

پی پی اور اے این پی رہنماؤں کو پی ڈی ایم کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا گیا

مشال ارشد سی۔ ایم۔انڈر گراؤنڈ نیوز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے عہدوں سے مستعفی ہونے پر  پیپلز پارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کو پی ڈی ایم کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شاٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پی ڈی ایم کے وٹس ایپ گروپ سے شیری رحمان،راجہ پرویز اشرف اور قمرالزمان کائرہ کو نکال دیا۔

احسن اقبال نے اے این پی کے میاں افتخار کوبھی پی ڈی ایم کے وٹس ایپ گروپ سے نکال دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ اے این پی پہلے ہی اتحاد سے باہر آچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

Next Post

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس کی براہ راست نشریات کی درخواست چھ ، چار کے تناسب سے مسترد قرار دے دی

Related Posts
Total
1
Share