Reg: 12841587     

سینٹرل مسجد آشٹن کے کمیونٹی سینٹر میں کمیونٹی کو زہنی اضطراب اور دوسری بیماریوں سے نبٹنے بارے ماہرانہ معلومات دی گئی

عارف چودھری

خوش آمدید گروپ کی چئیر پرس نائلہ شریف انکی ٹیم اور ٹاکنگ تھراپی ٹیم سائیڈ اینڈ گلوسب اور ایکشن ٹو گیدر کی جانب سے سینٹرل مسجد آشٹن کے کمیونٹی سینٹر میں کمیونٹی کو زہنی اضطراب اور دوسری بیماریوں سے نبٹنے بارے ماہرانہ معلومات دی گئی اور کھیل بھی پیش کیا گیا -مختلف ارگنائزیشن نے بھی بھر پور شرکت کی -مئیر ٹیم سائیڈ کونسلر تفہین شریف اور امام مسجد مولانا غلام محی الدین نے خصوصی شرکت کی -اس موقع پر مئیر کونسلر تفہین شریف کا کہنا تھا کہ ہیلتھ اینڈ ویل بہینگ ڈے پر فزیکل ہیلتھ کے ساتھ مینٹل ہیلتھ پر بھی خصوصی خیال رکھنا چاہئے خاص طور پر ایشین فیملیز کو اس پر خاص دھیان دینا چاہئے آج کے پروگرام کرانے پر آرگنائزر خصوصی مبارک کے مستحق ہیں ۔

خوش آمدید گروپ کی چئیر پرسن اور آرگنائزر کونسلر نائلہ شریف نے خواتین کی بھر پور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم ایسے پروگرام متواتر سے کراتے رہیں گے اس کا مقصد کمیونٹی کو مختلف بیماریوں سے آگہائ دینا تھا -ٹاکنگ تھراپی ٹیم سائیڈ گلوسب کی مینجر کیٹ تھامسن کا کہنا تھا آج ھمارا مقصد ٹاکنگ تھراپی کے متعلق وئیر نس کا تھا کہ لوگ زبان نہ آنے پر بھی مشکلات کا شکار ہیں ھماری سروسنر میں ہر زبان کے لوگ شامل ہیں- مختلف بیماریوں کی آگاہی مہم میں پیش پیش اور آگاہی کھیل کو لکھنے اور کروانے والی سماجی خاتون صائمہ کا کہنا تھا کہ بیم کمیونٹی کو ڈپریشن اور انزائٹی کے بارے میں معلومات دینے کے لئے آج کے کامیاب پروگرام کرانے پر کونسلر نائلہ شریف کے شکر گزار ہیں ایسے پروگرام تواتر کے ساتھ ھونے چاہئے- ہیلتھ آرگنائزر سے تعلق رکھنے والے ایملی- جو-اور سیلمان نے کہا کہ آج کا پروگرام بہت کامیاب رھا کمیونٹی کے لوگوں خاص طور پر خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ھمارا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں کو مختلف بیماریوں کے بارے میں معلومات پہنچائ جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈاکٹر فاصح بی بی کی وفد کے ہمراہ مئیر ٹیم سائیڈ کونسل کونسلر تفہین شریف سے ملاقات

Next Post

سابق چیئرمین اوورسیز پنجاب کمیشن چودھری عدیل اشرف کی مظہر بخاری کی انکی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات

Related Posts
Total
0
Share