لندن (عارف چودھری)
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا محمد نواز شریف کے برطانیہ میں قیام سے متعلق اہم بیان جو کہ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔
برطانوی محکمہ داخلہ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ نوازشریف اس فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کر سکتے ہیں۔
نواز شریف نے برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی، سابق وزیراعظم کی جانب سے امیگریشن ٹریبونل میں دائر کی گئی اپیل میں فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست۔
تفصیلات کے مطابق شریف خاندان ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب بھی برطانیہ میں قانونی طور پر مقیم ہیں۔
ویزہ مدت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف نے فوری اپیل بھی دائر کر دی ہے۔ اپیل برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں دائر کی گئی، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ نواز شریف کو علاج کیلئے برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دی جائے۔