مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کے روز پشاور میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے پشاور حملے کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے ۔
ارکان نے مزید کہا کہ دہشتگردی کاکوئی بھی مقصدہو،یہ عمل مجرمانہ ہے،اس کاکوئی جوازنہیں ۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 62 افراد شہید ہوگئے تھے۔