Reg: 12841587     

چئیرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر کےساتھ وفد نے بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات کی ہے۔

راچڈیل سیاسی رپورٹر

چئیرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر کےساتھ وفد نے بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات کی ہے۔

وفد میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابقہ کوآرڈینیٹر چوہدری نعیم اختر بھی شامل تھے۔

اس موقعہ پر چئیرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر نے مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کو سراہا اور کہا کہ اسی طرح پاکستان میں تنظیم سازی کی ضرورت ہے۔

سردار ظہور اقبال نے بیرسٹر امجد ملک کو منشور کمیٹی کا ممبر اور اوورسیز کمیٹی کا کنوینر بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اگلا دور نواز شریف کا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابقہ کو آرڈینیٹر چوہدری نعیم اختر نے کہا کہ تارکین وطن کی پارلیمان میں سیٹیں وقت کی اشد ضرورت ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور کہہ اوورسیز کی خدمت میں مسلم لیگ نے ہمیشہ پہل کی ہے۔ تارکین وطن کی جائز سفارشات منشور میں شامل حال ہوں گی۔ تارکین وطن کی پارلیمان میں نمائیندگی انکی اولین ترجیح ہوگی ۔ قبضہ کے خاتمے کیلئے عدالتیں اور اوورسیز بنک بنانا مفید ہوگا۔ اس موقعہ پر بیرسٹر امجد ملک نے تمام اراکین سے مشاورت کی ۔

انہوں نے مہمانوں کو اعشایہ پیش کیا اور اپنی کتاب پاکستان کا سفر اور تحائف دیکر رخصت کیا۔ اس موقع پر محمد افضل ، معروف صحافی طاہر چوہدری ، محمد لطیف ، ذوالقرنین ، خواجہ کامران اور محمد ارشد بھی شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان سے تشریف لائے ہوئے آرٹسٹوں کی ٹریڈ کوآرڈینیٹر یورپ ن لیگ چوہدری امانت حسین مہر کے آفس آمد

Next Post

پی ٹی آئی میں دیگر شخصیات کی شمولیت پر پشاور کی قیادت ناراض

Related Posts
Total
0
Share