مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
اوورسیز پاکستانیوں نے مسلسل چودہویں ماہ بھی 2 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں۔
اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی کے مہینے میں سمندر پار پاکستانیوں نے ڈالرز کے انبار لگا دئیے۔ 2 ارب 71 کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں یہ مسلسل چودہویں مرتبہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر زائد کی رقم پاکستان منتقل کی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی تاریخ میں ترسیلات زر کی یہ دوسری بلند ترین شرح ہے، اس سے پہلے جولائی 2020 میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 76 کروڑ ڈالر بھجوائے تھے۔
ملک میں ڈالر کی بھجوانے میں عرب ممالک میں مقیم پاکستانی سب سے آگے رہے، سعودی عرب سے 64 کروڑ ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) سے53 کروڑ ڈالر ملک منتقل کیےگئے۔
اسی طرح یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں میں برطانیہ سے 39کروڑ 29 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا سے 31 کروڑ 18 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔
حکومت نے اوورسیز پاکستانيوں کیلئے نئے مراعاتی پروگرام کی تیاری مکمل کرلی ہے، جس کا اجراء اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے کیا جائے گا۔ ترسیلات زر میں سہولت کیلئے موبائل ایپ متعارف کرانے پرغور کیاجارہا ہے۔