Reg: 12841587     

لاہور آج صبح بھی دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر رہا

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور آج صبح بھی دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر رہا۔

لاہور میں آج بھی ایئر کوالٹی انڈیکس 352 ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں لاہور کا شمار پہلے نمبر پرکیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہر گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں بھی اسموگ کے ڈیرے برقرار ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ شہروں کی فضا انتہائی مضر صحت ہونے کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں اسموگ کی شدت سے بیمار ہوکر 66 ہزار  سے زائد افراد اسپتال پہنچ گئے۔

اسموگ کے باعث شہریوں کو نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات ہورہی ہے جس پر طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نرم لاک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے جب  کہ ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں بھی آج سے تین دن کے لیے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں۔

اس کے ساتھ آج اور کل مارکیٹیں تین بجے کھلیں گی اور اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رکھنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی میں دیگر شخصیات کی شمولیت پر پشاور کی قیادت ناراض

Next Post

ڈیم فنڈ میں کتنی رقم ہے اور کیسے نکالی جا سکتی ہے؟ وزیرخزانہ نے سینیٹ کو بتا دیا

Related Posts

برطانیہ بھر میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے موقع برٹش پاکستانیوں اور کشمیریوں نے بھارت کے کشمیر میں بڑھتے ہوے مظالم کے خلاف اور کشمیر پر ناجائز فوجی قبضہ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔

راجہ فہیم کیانی (صدر تحریک کشمیر برطانیہ) لندن سے خالد چوہدری۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی قائدین محمد…
Read More
Total
0
Share