Reg: 12841587     

یوکرین پر حملہ: اقوام متحدہ میں تعینات روسی سفیر نے استعفیٰ دے دیا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

یوکرین میں روسی جارحیت کے خلاف روس کے سفیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے یوکرین میں روسی جارحیت پر عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

روسی سفیر نے صدر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر جارحیت کے نتیجے میں غیر ملکی ساتھیوں کی شدید تنقید کو اپنے استعفے کی وجہ بتایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس بونڈارو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن میں بطور چانسلر تعینات تھے۔

خبر ایجنسی سے گفتگو میں بورس کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیر کے روز مشن میں جاکرصرف اپنا استعفیٰ جمع کرایا اور وہاں سے باہر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ انہوں نے یوکرین پر روسی جارحیت کی شدید مذمت کی اور روسی وزارت خارجہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے 20 سالہ سفارتی کیرئیر میں خارجہ پالیسی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے مگر روس نے 24 فروری کے روز جو کیا ایسا شرمناک عمل نہیں دیکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شہید کی توہین کسی صورت مناسب نہیں، پنجاب پولیس کا پرویزالٰہی کے بیان پر ردعمل

Next Post

پی ٹی آئی یوکے کے سابق صدر رانا عبدالستار کےآبائی شہر عارف والا میں پولیس کا چھاپہ

Related Posts
Total
0
Share