Reg: 12841587     

گلاسکو:پاکستان کے سینئیر سیاستدان ، سابق وفاقی وزیر اعجازالحق کی معروف شخصیت عمر فاروق چوھدری کی رھائش گاہ پر آمد

گلاسکو عارف چودھری

پاکستان کے سینئیر سیاستدان ، سابق وفاقی وزیر اور ضیاء شہید فاؤنڈیشن کے چئیرمین اعجازالحق کی سکاٹ لینڈ ( گلاسگو ) کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت عمر فاروق چوھدری کی رھائش گاہ پر آمد ۔

اس موقع پر ڈنڈی سے پی ٹی آئی یُوکے کے سینئیر راھنما اور فرینڈز آف وھاڑی اوور سِیز کے صدر فخر اقبال چوھدری ، شیخ ندیم ، میاں اسد خالد ، گلاسگو سے ڈاکٹر نیاز محمد ، جاوید چوھدری اور راچڈیل سے نمبردار چوھدری محمود بھی موجود تھے جنہوں نے اعجازالحق کا استقبال کیا اور انہیں سکاٹ لینڈ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ پاکستان کی سیاسی صورتحال اور آمدہ الیکشنز کے حوالے سے بات چیت اور مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر عمر فاروق چوھدری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ اعجازالحق اور دیگر مہمانوں نے عمر فاروق چوھدری کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ، اُن کی درازیءِ عُمر کے لئے دعا کی اور شاندار مہمان نوازی پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

Next Post

تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران وزیراعظم گریڈ 22 میں ترقیوں کا فیصلہ کرینگے

Related Posts

اپنی معاشی رسائی کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ، پاکستان ہائی کمیشن ، لندن نے 09 جون 2021 کو پاک برطانیہ بزنس کونسل اور برٹش ایکسپرائز انٹرنیشنل کے اشتراک سے ‘پاکستان میں کاروبار کرنا’ پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا

لندن (عارف چوہدری) ویبنار نے برطانویوں کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ اور…
Read More
Total
0
Share