مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2002 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں 150 روپے کی معمولی کمی ہوئی تھی۔