Reg: 12841587     

کراچی: شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے جاں بحق 7 افراد کی شناخت کرلی گئی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے 11 میں سے 7 افراد کی شناخت کرلی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ حادثات جناح اسپتال ڈاکٹر نوشین رؤف کے مطابق اسپتال میں 9 لاشیں لائی گئی ہیں جن میں سے 7 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔

ڈاکٹر نوشین رؤف نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ وہاج، 25 سالہ اسد، 32 سالہ کریم بخش، 43 سالہ محمد یونس، 30 سالہ بلال آصف، 55 سالہ کاشف انیس اور 23 سالہ بلال تاج الدین شامل ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہےکہ جناح اسپتال میں لائے گئے 2 جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

آگ کیسے لگی؟

فائر ریسکیو کمانڈر ہمایوں خان کا بتانا ہے کہ عمارت میں آگ ممکنہ طورپر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، شاپنگ سینٹر میں آگ بجھانے کا نظام موجود نہیں تھا، سینٹرلی ائیرکنڈیشنڈ ہونے کے باعث ہوا کے اخراج کا راستہ نہیں تھا۔

فائر ریسکیو کمانڈر کا بتانا ہے کہ شاپنگ سینٹر میں کال سینٹر 24 گھنٹے کام کرتے ہیں،50 افراد کو ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

Next Post

(ن) لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Related Posts
Total
0
Share