Reg: 12841587     

قومی ٹی20 ٹورنامنٹ: بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان پر جرمانہ عائد

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں  پاکستانی بیٹر اعظم خان کو اپنے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا مہنگا پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

ذرائع  پی سی بی کا کہنا ہےکہ  اعظم خان پر غیر منظور شدہ لوگو  کے استعمال پر کارروائی ہوئی، اعظم خان کو میچ ریفری نے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگانے سے منع کیا تھا، اعظم نے جواب میں کہا تھا کہ میرے ہر بیٹ پر  یہی اسٹیکر ہے۔

خیال رہےکہ پی سی بی کےکوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کھلاڑی کٹ یا سامان پر غیر منظور شدہ اسٹیکر نہیں لگاسکتے، کھلاڑی میچ کے دوران مذہبی اور سیاسی پیغام کے اسٹیکر بھی نہیں آویزاں کرسکتے۔

میچ ریفری نے کوڈ  آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر اعظم خان کے خلاف کارروائی کی۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ اعظم خان اس سے قبل بھی میچوں میں بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگا کر کھیل چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

Next Post

اشتعال انگیز گفتگو کا کیس: مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Related Posts
Total
0
Share