Reg: 12841587     

اشتعال انگیز گفتگو کا کیس: مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کی اور مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے 25 نومبر کو مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

قومی ٹی20 ٹورنامنٹ: بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان پر جرمانہ عائد

Next Post

نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

Related Posts
Total
0
Share