Reg: 12841587     

فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آج کراچی میں ریلی نکالی جائے گی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آج کراچی میں فلسطین یک جہتی کمیٹی کے زیرِ اہتمام ریلی نکالی جائے گی۔

ریلی شاہراہِ قائدین پر طارق روڈ چوک سے سہ پہر ساڑھے تین بجے نکالی جائے گی۔

ریلی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ غیر سیاسی اور غیر اختلافی پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے تاکہ ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ایک جگہ اکٹھے ہو کر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروا سکیں۔

اس حوالے سے (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے آج کراچی میں یوم یکجہتی فلسطین ریلی میں کارکنوں کو شریک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم آج ریلی میں شریک ہو کر اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی اور اے این پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں، وکلا، مزدوروں اور تاجر تنظیموں نے ریلی میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے جب کہ فن کاروں، اداکاروں، شعرا، ادیبوں اور صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے عوام سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشیں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک

Next Post

پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کی تمام ترکوششیں بے سود، لاہور آج پھر سرفہرست

Related Posts
Total
0
Share