Reg: 12841587     

نواز شریف اور بلاول کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری

لندن (عارف چودھری)

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیےکے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں جمہوریت،قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پرتبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جب بھی مل کرکام کیا بڑی کامیابی حاصل کی۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور تباہ کن معاشی بدانتظامی کا بہت نقصان اٹھا چکے ہیں، ان تمام بحرانوں اور مسائل کوحل کرنےکی ضرورت ہے، مشترکہ اہداف اور موجودہ معاشی صورتحال کو تبدیل کرنے پرتوجہ مرکوز کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تمام جمہوری قوتوں میں اتفاق رائے سے مستقبل کے لیے وسیع روڈ میپ پربات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے نئے چارٹر پر غور کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے,وزیرِ اعظم شہباز شریف

Next Post

برطانیہ اورپاکستان کےمشہورآرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرصلاح الدین فیض مختصرعلالت کے بعد مانچسٹر برطانیہ میں انتقال کر گئے

Related Posts

معروف سیاسی اور سماجی شخصیت مرزا فیصل محمود کے مرحوم والد الحاج مرزا سجاد حسین کی دسویں برسی پاکستان اور برطانیہ میں منائی جائے گی

لندن (عارف چودھری) عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ 25 اکتوبر بروز اتوار کو ضلع جہلم تحصیل سوہاوہ…
Read More
Total
0
Share