Reg: 12841587     

وزیراعظم کی کوپ 28 میں شرکت، برطانوی شاہ چارلس کے ہمراہ کانفرس ہال میں داخل ہوئے

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس ’کوپ 28‘ میں شریک ہوئے، وہ برطانوی بادشاہ شاہ چارلس کے ہمراہ کانفرس ہال داخل ہوئے۔

ہال میں داخل ہوتے وقت متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلِ نہیان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان کا استقبال کیا۔

نگران وزیر اعظم نے کوپ 28 سمٹ میں برطانوی، ڈینش اور دیگر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی بات چیت بھی کی جبکہ انہوں نے آئی ایم ایف کی سربراہ سے بھی ملاقات کی۔

کوپ 28 میں شرکت کے موقع پر نگران وزیراعظم نیدرلینڈز کے وزیر اعظم مارک روٹے سے بھی ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نگران وزیراعظم نے نیدرلینڈز کے وزیراعظم کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’پارٹی کسی سے جھگڑا نہیں کریگی‘، گوہر خان پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

Next Post

مصنوعی بارش برسانے والے طیارے ہی نہیں، پنجاب حکومت کا پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا

Related Posts
Total
0
Share