Reg: 12841587     

برطانیہ کی ممتاز سرگرم سیاسی سماجی خاتون رضیہ چوہدری کے اعزاز میں سیاسی کاروباری شخصیت ملک عمران خلیل نے کبابش پیری پیری اولڈھم میں عشائیہ دیا

اولڈھم (عارف چودھری)

برطانیہ کی ممتاز سرگرم سیاسی سماجی خاتون رضیہ چوہدری کے اعزاز میں سیاسی کاروباری شخصیت ملک عمران خلیل نے کبابش پیری پیری اولڈھم میں عشائیہ دیا اور انہیں کمیونٹی کے لئے انکے خدمات پر خصوصی شیلڈ بھی دی عشیائیہ میں مانچسٹر کے سابق مئیر کونسلر عابد چوہان کاروباری شخصیت عطا چوہان اور چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت ۔

کورونا وائرس کی وجہ سے  لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے سماجی رابطوں میں تیزی کر دی ہے ۔ اس موقع پر رضیہ چوہدری کا کہنا تھا کہ میں ملک عمران خلیل کا دلی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے انکے اعزاز میں عشائیہ دے کر عزت افزائی کی ۔

انکا کہنا تھا کہ کمیونٹی اور بالخصوص خواتین کے حقوق کی آگاہی کے لیے ضروری ہے ہم مل بیٹھ کر بات چیت کریں کیونکہ خواتین کا معاشرے میں کلیدی کردار ہے اور ہمارے معاشرے میں خواتین شعبہ ہائے زندگی کے ہر میدان میں کم سرگرم ہیں انکی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ ہماری  نوجوان خواتین برطانوی معاشرے میں مرکزی کردار ادا کرے ۔

میزبان ملک عمران خلیل نے کہا کہ رضیہ چوہدری کی کمیونٹی اور بالخصوص خواتین کے لیے خدمات قابل تعریف و فخر ہیں ہم نے آج ملکر مشترکہ لائحہ عمل اپنایا ہے کہ ہم کیسے اپنی خواتین کو معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں امید ہے ہماری حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسل عابد چوہان کا کہنا تھا کہ رضیہ چوہدری کی سماجی خدمات قابل تعریف ہیں۔

آصف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے بعد ہم اکٹھے ہوئے ہیں سب سے ملاقات کر کے اچھا لگا۔ صدر تحریک انصاف برطانیہ رانا عبد الستار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بعد پہلی دفعہ ہم اکٹھے ہوئے ہیں اور امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔علی عون اور بابر افتخار نے بھی بیٹھک کو خوشگوار قرار دیا۔  ممتاز کاروباری شخصیت عطا مصطفی چوہان نے کہا اللہ کریم کا شکر ہے کہ کرونا کے بعد سوشل سرگرمیاں شروع ہوئیں۔

رضیہ چودھری کے کمیونٹی کے لئے اچھے کاموں کی وجہ سے بر طانیہ بھر میں ان کا بہت بڑا نام ہے اور وہ بلا تفریق سب کے کام آتی ہے۔

سماجی اور کاروباری شخصیت اقبال صدیقی کا کہنا تھا رضیہ چودھری ایسے ایوارڈ کی حقدار تھی ھم ملک خلیل کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے رضیہ چودھری کے اعزاز میں ایسی پروقار تقریب کا انعقاد کیا پروگرام میں گلوکار کاشف علی اور گلوکار علی عمران نے اپنے خوبصورت گانوں سے محفل کو چار چاند لگا دئے -رانا عبدالستار اور رضیہ چودھری نے بھی دوستوں کی فر ما ئش پر ایک ایک گانا سنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات میں اقامہ (رہائشی ویزے) کے لئے پی سی آر نیگیٹو رپورٹ لازم قرار

Next Post

پاکستان کی ممتاز سیاسی شخصیت سابق رکن قومی اسمبلی و سابق پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری خورشید زمان جو برطانیہ کے دورے پر ہیں سماجی شخصیت چوہدری مصطفیٰ برداران نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا

Related Posts
Total
0
Share