Reg: 12841587     

برطانیہ کے ہوم سیکرٹری کیطرف سے فیملی/میاں بیوی/انٹری کلیئرنس ویزوں میں تبدیلیوں کا اعلان،

خصوصی رپورٹر

مارچ/اپریل 2024 میں کسی بھی وقت اس پر عملدرآمد شروع ہو سکتاہے۔

برطانوی شہریوں اور برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے والے افراد جو کسی بھی ملک کی شہریت رکھتے ہوں انکو فیملی کے کسی بھی فرد کو یا شریک حیات کو برطانیہ کا ویزہ حاصل کے لیے کم از کم آمدنی کی شرط £18,600 سے بڑھا کر £38,700 کر دی جائے گی۔
جہاں بچے آپ کے ساتھ برطانیہ آرہے ہیں، وہاں کم از کم آمدنی کی ضرورت زیادہ ہوگی۔ فی الحال یہ پہلے بچے کے لیے اضافی £3,800 فی سال اور ہر اضافی بچے کے لیے £2,400 ہے۔ حکومت نے ابھی تک یہ نہیں بتایا ہے کہ کم از کم آمدنی کی ضرورت کے مطابق یہ رقمیں کب اور کیسے تبدیل ہوں گی؟
اگر آپ کے پاس آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے تو آپ اپنی بچت کو آمدنی کی ضرورت میں شمار کر سکتے ہیں، فی الحال بچت کا اعداد و شمار £62,500 ہے۔ اسی حساب کو نئی آمدنی کی ضرورت پر لاگو کرنے کا مطلب ہے کہ اب آپ کو £112,750 کی بچت کی ضرورت ہوگی۔
لیکن ابھی تک کسی ایسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
16 جنوری 2024 کو امیگریشن ہیلتھ سرچارج بالغ درخواست دہندگان کے لیے سالانہ624 پونڈز سے بڑھا کر 1,035 پونڈز اور بچوں کے لیے 470 پونڈز سے بڑھا کر 776 پونڈز تک بڑھنے کے امکانات ہیں
4 اکتوبر 2023 سے برطانیہ سے باہر شادی کرنے والے جوڑے کی درخواستوں کے لیےویزہ انٹری فیس 1,846 پونڈز ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی ایم ایف کا پروٹیکٹڈ صارفین کے گیس ٹیرف میں 100 فیصد اضافے کا حکم

Next Post

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکٹر کے ایڈوائزر و منسٹری ہیومن رائٹس برطانیہ یورپ ملک شرجیل اعوان کی بارسلونا آمد

Related Posts

واہلاہاؤس میں چوہدری خالد ہنجرا اورملک منظور حسین اعوان کوپرتکلف عشائیہ دیا گیا اور پھولوں کے ہار و گلدستے پیش کرکے والہانہ استقبال کیا گیا

بیورو چیف (چوھدری عدنان افتخار واھلا) برطانیہ و یورپ کے بزنس مین چوہدری خالد ہنجرا اور سعودی عرب…
Read More
Total
0
Share