Reg: 12841587     

جہانگیرترین کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ، سربراہ کون ہوگا؟

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور : تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نئی پارٹی کے  پیٹرن انچیف جہانگیر ترین خود  ہوں گے جب کہ پارٹی کیلئے جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے علاوہ پی ٹی آئی کےکئی ناراض رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کاامکان ہے جس میں ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کےسیاسی خاندانوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران ایک ہفتے  میں ان سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔

ذرائع  نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جناح ہاؤس حملہ: سابق آئی جی پولیس کا بیٹا بھی گرفتار

Next Post

9 مئی واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے: سلمان احمد

Related Posts

بر طانیہ اور پاکستان کے ممتاز قانون دان سید مخدوم طارق محمود الحسن کو اوورسیز کمیشن پنجاب کا وائس چئیرمین بننے پر اوورسیزپاکستانیوں میں خوشی کی لہر دور گئی

مانچسٹر (عارف چودھری ) پی ٹی آئی یوکے کے صدر رانا عبدالستار سنئیر نائب صدر ملک عمران خلیل…
Read More
Total
0
Share