Reg: 12841587     

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست لارجر بینچ کے سپرد

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور ہائیکورٹ نےسابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سال کیلئے نااہلی کی درخواست 5 رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سال کے لیے نااہلی کے خلاف درخواست پر چیمبر میں سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کی طرف سے علی ظفر اور سمیر کھوسہ پیش ہوئے۔

عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو 5 سال کے لیے نااہل کردیا، درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کے لیے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیاگیا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،  عدالت الیکشن کمیشن کی جانب 5 برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

عدالت کے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو پانچ رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ورثہ کی حفاظت زندہ قوموں کی نشانی ہو تی ہے

Next Post

عام انتخابات کے حوالے سے سپین میں گھما گھمی شروع

Related Posts
Total
0
Share