Reg: 12841587     

عام انتخابات کے حوالے سے سپین میں گھما گھمی شروع

جوزفین کرسٹینا

پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے گھما گھمی شروع ہو گئی ہے۔پاکستان سے امیدواروں نے رابط مہم تیز کر دی ہے اسی سلسلے میں بارسلونا کی سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری اشفاق باغانوالہ کے ڈیرہ پر چوہدری افضال گجر۔۔چوہدری شہباز گجر۔۔ملک نصیر اور افضال احمد تشریف لائے اور علاقائی سیاست پر تبادلہ خیال ہوا۔چوہدری اشفاق باغانوالہ نے معززین بارسلونا کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اوورسیز ایسے نمائندے کا انتخاب کریں جو ہمارے مسائل حل کر سکے۔چوہدری افضال گجر اور وفد نے چوہدری اشفاق باغانوالہ کو ٹاسک دیا کہ جس امیدوار کو آپ کہیں گے ہم ووٹ دینے کے پابند ہوں گے۔چوہدری اشفاق باغانوالہ نے کہا آپ ہمارے بھائی ہیں باہم مشاورت سے امیدوار کا انتخاب کریں گے تاکہ ہمارے علاقائی مسائل حل ہو سکیں۔
اس موقع چوہدری صفدر اقبال وڑائچ۔۔الیگزینڈر راجو۔۔چوہدری زاہد عمر چیمہ ۔۔۔چوہدری شعیب علی اور چوہدری ذیشان فرید بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست لارجر بینچ کے سپرد

Next Post

انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف ویڈیو ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش، پی ٹی آئی کو نوٹس جاری

Related Posts

یورپی یونین کا 25 رکنی وفد مقبوضہ کشمیر کا دورہء کر رہا ہے جو ایک روز جموں میں قیام کے بعد 17 اور 18 فروری کو مقبوضہ وادی کا دورۂ بھی کرے گا, بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد…
Read More
Total
0
Share