Reg: 12841587     

پاکستان مسلم لیگ ن عمان کے صدر محمد علی فضل کی صدارت میں تقریب کا اہتمام

خصوصی رپورٹر

ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت، فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب کی اپیل واپس لئے جانے اور ماضی میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف پر قائم کئے گئے دیگر تمام من گھڑت اور جھوٹے مقدمات میں سات سال بعد انصاف ملنے پر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی.


اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن عمان کے صدر محمد علی فضل کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ اور دفتر میں دو الگ الگ تقریبات منعقد ہوئیں جس میں مسلم لیگ ن عمان کے رہنما اور لائیرز فورم کے سیکرٹری اطلاعات اعجاز مہاروی ایڈووکیٹ، شاندار بخاری، مجاہد علی فضل، توصیف بخاری، زاہد علی فضل، طلحہ علی، رستم خان، سجاد حسین، خالد ملک، معید راؤ اور دیگر نے شرکت کی. اس موقع پر مقررین نے سات سال بعد انصاف ملنے پر میاں محمد نواز شریف کو مبارکباد پیش کی اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن عمان کے صدر محمد علی فضل نے میاں محمد نواز شریف کو پاکستان کی ابتر معیشت اور دیگر مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام اور مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کو یہ نیا نعرہ بھی دیا.
” خوشحالی کی حقیقی تعریف
نواز شریف، نوازشریف “
مقررین نے اپنے خطاب میں اس یقین کا اظہار کیا کہ میاں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف آئندہ انتخابات میں برسرِ اقتدار آنے کے بعد پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیں گے.


تقریب کے اختتام پر مسلم لیگ ن عمان کے صدر محمد علی فضل، اور رہنماؤں نے اس خوشی میں کیک بھی کاٹا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ کے شہر سٹوک اون ٹرنٹ کی کونسل کی حکومتی اور اپوزیشن پارٹی نے متفقہ طو ر پر غزہ فلسطین میں جنگ بندی کی قراردا پاس کر دی

Next Post

ناصر منتاخے سپین کے ڈائریکٹر چوہدری ناصر محمود سہنہ کے زیر انتظام دوست احباب اور کمپنی ورکرز کے اعزاز میں باربی کیو پارٹی کا اہتمام بارسلونا میں کیا

Related Posts
Total
0
Share