Reg: 12841587     

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں پرچم کشائی کی پروقار اور سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا- قونصل جنرل طارق وزیر نے پرچم کشائی کی-

مانچسٹر سے سی او او انڈرگراونڈ نیوز

(چودھری عارف پندھیر )

           

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت پر پابندی کی وجہ سے قونصلیٹ کے عملہ نے شرکت کی ۔ قونصل جنرل طارق وزیر نے یوم پاکستان کے حوالہ سے وزیر اعظم اور صدر پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے  نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا اس سال ہم جوش و جذبے سے یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد نہیں کر سکے کیونکہ دنیا اس وقت کورونا وائرس کی قدرتی آفت سے گزر رہی ہے انہوں نے برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کیے ہوئے پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کی کہ آپ برطانیہ میں رہتے ہوئے اچھے شہری ہونے کا عملی ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کا نام بھی روشن کریں انہوں نے کمیونٹی سے کہا کہ مشکل ترین حالات میں صرف اسی صورت پاکستان کا سفر کریں اگر ہنگامی حالت میں جانا ضروری ہے تاکہ دیگر کمیونٹیز کو پتہ چلے کہ پاکستان دنیا بھر میں جہاں بھی بستے ہیں وہ معاشرے کے ذمہ دار شہری ہیں ۔ فرسٹ سیکرٹری فرحت حیدر نے کہا پاکستان کی تاریخ بارے جان کر دوسروں کو اس بارے آگاہی دینا ضروری ہے تب ہی اسکی قدر و قیمت کا اندازہ ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں یے۔ کمیونٹی ویلفئیر اتاشی فضہ نیازی نے دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم موقع پر ہمیں قائد اعظم کے راہنما اصولوں اتحاد ایمان تنظیم کا دامن مضبوطی سے تھام لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کشمیری قوم کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہو کر انکے حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھائی چاہیے ۔ قونصلیٹ مانچسٹر میں پاسپورٹ سیکشن کے ڈائریکٹر سردار غلام مصطفے’ نے کہا 23 مارچ 1940 کو پاکستان کی صورت میں علیحدہ ریاست کی قرارداد منظور ہوئ جسکی وجہ سے ہمیں آزادی نصیب ہوئ اور آج ہم آزاد دھرتی میں سکون سے رہ رہے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ اس موقع پر ہمیں کشمیری قوم کو نہیں بھولنا چاہیے جو اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہی ہے جسکا وعدہ اقوام متحدہ نے ان سے اپنی قراردادوں میں کیا ہوا ہے ہمیں کشمیری قوم کی آواز کو عالمی سطح پر ہر اٹھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔قونصلٹ مانچسٹر میں نادرا آفس کے انچارج عمران حیدر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے محدود پیمانے پر تقریب کا انعقاد کیا ہے اجکا دن پاکستانی قوم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے میں دنیا بھر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو یوم پاکستان کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔کاروباری شخصیت جاوید اقبال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے یوم پاکستان پر کمیونٹی کو مبارکباد دی قونصل کے عملہ میں رائے سعید اکاونٹنٹ- پروین احسان -محمد اعجاز- محمد مجید-شہزاد علی-عرفان- -یاثوب-پیر زادہ عتیق الرحمن-طاہر -رضوان-قمر عباس جعفری-ثمس-رحیم-عبدالخالق – عقیل الرحمن -ظفر اللہ -عرفان عاشق -شامل تھے- جبکہ صحافیوں میں محبوب الہی بٹ- زاھد نور-غلام مصطفی مغل- وسیم چودھری -صابرہ ناہید چودھری – چودھری عارف پندھیر شامل تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جماعت جلالیہ پاکستان صوفیاء کے افکار کی امین ہے جو ہر سال یوم پاکستان کے موقع پر بقائے پاکستان ریلی کا انعقاد کرتی ہے ,سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان پیر سید محمد نوید الحسن شاہ المشہدی

Next Post

یوم پاکستان کی پریڈ،،جڑواں شہروں میں کل موبائل سروسز معطل رہے گی

Related Posts
Total
9
Share