جوزفین کرسٹینا
بارسلونا کی سیاسی سماجی شخصیت اور ناصر منتاخے سپین کے ڈائریکٹر چوہدری ناصر محمود سہنہ کے زیر انتظام اور چوہدری زاہد محمود سہنہ۔۔۔چوہدری طارق محمود اور چوہدری ساجد محمود سہنہ کے زیر سرپرستی دوست احباب اور کمپنی ورکرز کے اعزاز میں باربی کیو پارٹی کا اہتمام بارسلونا میں کیا۔
جس میں چوہدری عابد اقبال مہر باغانوالہ۔۔مسلم لیگ ن خرونا کے صدر راجہ مشرف۔۔۔مہر آصف۔۔۔چوہدری عدنان اعجاز ڈھل۔۔چوہدری شاکر امتیاز ڈھل اور چوہدری شفیق کے علاوہ کمپنی ورکرز نے شرکت کی ۔باربی کیو پارٹی کو مزید رنگین بنانے کے لیے مٹھائیاں اور سنگیت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔۔تمام احباب نے چوہدری ناصر محمود سہنہ کو خوبصورت محفل سجانے پر شکریہ ادا کیا جبکہ چوہدری ناصر محمود کا کہنا تھا کہ یہ سب ہمارے بھائی ہیں اور ہم انکی عزت کرتے ہیں انکی تشریف آوری ہمارے لیے باعث فخر ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ آج جس مقام پر کھڑا ہوں یہ سب میرے والدین کی دعاؤں اور بھائیوں کی شفقت کی وجہ ہے۔