Reg: 12841587     

مياں عامرعلی کومرکزی صدر جرنلسٹس ايسوسی ايشن آف پاکستان کا صدر بننے پرآصف رشيدبٹ اوردیگرکی مبارکباد

سید فرحت عباس کاظمی

اوور سيز پاکستانی صحافيوں کا صحافتی سياست ميں عہدوں پر آنا ہماری بڑی کاميابی ہے ميں اپنے دل کی گہرائيوں سے مياں عامر علی کو مُبارکباد پيش کرتا ہوں۔
افضل بٹ صدر پاکستان فیڈرل يونین آف جرنلسٹ

مياں عامر علی کو مرکزی صدر جرنلسٹس ايسوسی ايشن آف پاکستان کا صدر بننے پر دلی مُبارکباد ديتے ہيں۔ آصف رشيدبٹ اور دیگر کی مبارکباد۔
میاں عامر علی کا کہنا تھا
ميری کاميابی تمام صحافی بھائيوں کی کاميابی ہے ميں آپ سب کی نيک تمناوں کا دل کی گہرائيوں سے مُشکور ہوں۔
افضل بٹ صدر پاکستان فیڈرل يونین آف جرنلسٹ کی مانچسٹر برطانيہ آمد پر صدر جرنلسٹس ايسوسي ايشن آف پاکستان مياں عامر علی کی جانب سے پُر جوش استقبال۔ افضل بٹ صدر پاکستان فیڈرل بونین آف جرنلسٹ نے مياں عامر علی کو صدر منتخب ہونے پر مُبارکباد دی اور نيک خواہشات کا اظہار کيا۔ اس موقع پر تحريک انصاف نارتھ ويسٹ کے صدر آصف رشيد بٹ۔ معزز صحافی حضرات اور ديگر معزز شحضيات بھی موجود تھيں
افضل بٹ کا مياں عامر علی کو مُبارکباد ديتے ہوے کہنا تھا کے ہونہار صحافی مياں عامر علی نے ابھی اليکشن جيتا ہے اور اِن جيسے لوگ جو ہيں وہ پريس فريڈم کی جدوجہد کو اپنی جدو جہد سمجھتے ہيں شہری آزادی کی جدوجہد کو اپنی جدو جہد سمجھتے ہيں جو انسانی حقوق کی جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھتے ہيں ان کا جرنلسٹس کی سياست ميں عہدوں پر آنا ہماری بڑی کاميابی ہے ميں اپنے دل کی گہرائيوں سے مياں صاحب کو مُبارکباد پيش کرتا ہوں۔
افضل بٹ صدر فیڈرل بونین آف جرنلسٹ پاکستان کی مانچسٹر برطانيہ آمد پر مختلف حلقہ احباب کی جانب سے اُن کے اغزاز ميں تقريبات کا اہتمام۔ صدر جرنلسٹس ايسوسي ايشن آف پاکستان مياں عامر علی کی جانب سے پُر جوش استقبال۔ بعدازاں افضل بٹ کے قريبی دوستوں صحافی عامر بٹ اور مُدثر چوہدری کی سالگرہ کا کيک کاٹا گيا اور مياں عامر علی کی جانب سے افضل بٹ کے اغزاز ميں عشائيہ کا اہتمام سحری پر کيا گيا جس ميں پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے صدر آصف بٹ اسلم بھٹہ سابق جنرل سیکٹری یوکے پی ٹی آئی یوکے چوہدری فخر اقبال سابق صدر ایسٹ آف سکاٹ لینڈ محمد ارشد شیفیلڈ عرفان احمد چیف کوارڈی نیٹرپی ٹی آئی نارتھ ویسٹ محمود حیدر بٹ ساگر برمنگھم ڈاکٹر اظہر محمود بولٹن اور ديگر معزز شحضيات نے شرکت کی۔
صحافی برادری کو پيغام ديتے ہوے اُن کا کہنا تھا کے ہميشہ سے جب سے پاکستان بنا ہے اور جب جب پاکستانی ميڈيا پر سخت دور آيا ہے جب بھی پاکستان ميں قلم پر پہرے بيٹھاۓ گے جب بھی پاکستان ميں کيمرے پر پابندی لگی جو اوور سيز پاکستانی ہيں حصوصی طور پر جو اوورسيز پاکستانی صحافی ہيں وہ پاکستانی ميڈيا کی زُبان بھی بنتے ہيں وہ پاکستانی ميڈيا کے ليے زبان بھی بنتے ہيں وہ پاکستانی ميڈيا کے ليے آواز بھی بُلند کرتے ہيں اور ہميشہ اس آج تک پاکستان ميں جو پريس فريڈم موجود ہے اس ميں پاکستانی صحافيوں نے بہت قربانياں دی ہيں اور آج جو پاکستان ميں پريس کو آزادی حاصل ہے اس ميں اوور سيز صحافيوں کو بہت کردار ہے۔
مياں عامر علی نے افضل بٹ۔ آصف بٹ اور ديگر معزز شحضيات کا مُبارکباد دينے پر شُکريہ ادا کيا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نواز شریف پاکستان کہ مستقبل اور ترقی کا ضامن ھے سردار محمد یوسف سابق وفاقی وزیر حج

Next Post

حلقہ این اے 66 سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں کی بھرمار

Related Posts
Total
0
Share